کولمبو،10 /دسمبر(آئی این ایس انڈیا) حال ہی میں میزبان جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز اور تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلی جانی تھی۔ انگلینڈ کی ٹیم جو جنوبی افریقہ کے دورے پر گئی تھی انہوں نے تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی، لیکن ون ڈے سیریز سے قبل جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کورونا وائرس سے پریشان رہی۔ کبھی ہوٹل اسٹاف تو کبھی کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوئے۔
ایسی صورتحال میں ون ڈے سیریز کا پہلا میچ ملتوی کردیا گیا، لیکن پہلا ون ڈے اپنے مقررہ وقت پر دوسرے دن بھی نہیں کھیلا جا سکا۔ ایسی صورتحال میں پہلے تو ون ڈے میچ منسوخ کردیا گیا اور پھر انگلینڈ کی ٹیم کے دو کھلاڑی کورونا مثبت پائے گئے، پھر سیریز منسوخ کرنا پڑی۔ اس پورے معاملے سے سری لنکا کرکٹ بورڈ کے ہوش اڑ گئے ہیں۔
سری لنکا کا دورہ جنوبی افریقہ منسوخ کیا جاسکتا ہے۔جنوبی افریقہ میں بایو سیکورکے انتظامات سے فکر مند سری لنکا اپنے آئندہ دورے کو منسوخ کرنے پر غور کر رہا ہے۔ سری لنکا کو رواں ماہ کے آخر میں جنوبی افریقہ میں دو ٹیسٹ کھیلنا تھا، لیکن کورونا کی وجہ سے انگلینڈ کی ون ڈے سیریز منسوخ ہونے کے بعد وہ اس پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔ سری لنکا کرکٹ دورہ منسوخ کرنے یا جنوبی افریقہ جانے کے بجائے اس کی میزبانی کی پیش کش پر غور کر رہا ہے۔
جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز سے قبل ہی کورونا وائرس کے کیسز بھی رپورٹ ہوئے تھے۔ حالانکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز بعد میں اس رپورٹ کے منفی آنے کے بعد بحفاظت انعقاد کیا گیا، لیکن ون ڈے سیریز سے قبل کورونا وائرس کی وبا نے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو سیریز منسوخ کرنے پر غور مجبورکیا۔ اسی کی وجہ سے سری لنکا کرکٹ بورڈ آنے والے جنوبی افریقہ دورے منسوخ کرسکتا ہے۔